ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دہشت گردوں نے کشمیر میں پھربنایا پولیس ٹیم کو نشانہ،پولس اہلکارسمیت تین زخمی

دہشت گردوں نے کشمیر میں پھربنایا پولیس ٹیم کو نشانہ،پولس اہلکارسمیت تین زخمی

Fri, 01 Jul 2016 23:32:45    S.O. News Service

سرینگریکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہشت گردوں نے آج کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا جس میں ایک اسسٹنٹ ڈپٹی انسپکٹر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے بڈگام کے چرارشریف علاقہ کے مرکزی بازار میں دوپہر تقریباََ سوا تین بجے فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ اس میں دو مقامی لوگ اور عبد الراشد نام کا ایک اے ایس آئی زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔افسر نے بتایا کہ فوج سمیت سیکورٹی فورسز نے علاقے کا فوراََ محاصرہ کردیا۔ ان کے مطابق آخری خبر ملنے تک دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان روک روک کرفائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ موقع پر مزید فورسزکو بھیجا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں کشمیر وادی میں دہشت گردانہ حملوں کاسیلاب آگیاہے ۔گزشتہ ہفتے ہی سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر حملہ ہوا تھا جو حالیہ برسوں میں سیکورٹی فورسز پر سب سے شدید حملہ تھا۔اس میں سی آر پی ایف کے آٹھ جوان ہلاک ہو گئے تھے اور21دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ریاستی حکومت نے کل اسمبلی میں کہا تھا کہ سیکورٹی فورسزسے مسلسل دباؤپڑنے کی وجہ سے دہشت گرد آسان نشانہ منتخب کر رہے ہیں۔


Share: